کراچی میں ایک بار پھر دفعہ 144 نافذ کیوں کی گئی؟ اصل کہانی نے سب کو چونکا دیا
ضلع وسطی میں9 اور 10دسمبرکو جلسے جلوس اور ریلی نکالنے پرپابندی ہوگی' دفعہ 144کے تحت ضلع وسطی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی: نوٹیفکیشن جاری

کراچی (کھوج نیوز) کراچی میں ایک بار پھر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ؟ یہ کیوں نافذ کی گئی؟ اس حوالے سے بہت سے سوالات نے جنم تو دیا اور ساتھ ہی لوگوں میں ہلچل مچا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کی درخواست پر کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائدکی گئی ہیں۔ کمشنرآفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144کے تحت جلسے اور ریلی نکالنے پرپابندی عائدکردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی میں9 اور 10دسمبرکو جلسے جلوس اور ریلی نکالنے پرپابندی ہوگی۔ دفعہ 144کے تحت ضلع وسطی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی میں 2 روز کے لیے 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کی خلاف ورزی پر پولیس کو کارروائی کا اختیار دیدیا گیا۔