انوکھا اور افسوسناک واقعہ، خاتون نے قیمتی مویشیوں کو زہر دیکر مار ڈالا،
بیوی مویشی فروخت کرکے اپنی پہلی شادی سے ہوئے بچوں کی مالی امداد کرنا چاہتی تھی' پیسوں کے تنازع پر جھگڑا بڑھا اور بیوی نے یہ انتہائی قدم اٹھایا: مدعی ظفر اقبال

فیصل آباد(نمائندہ کھوج نیوز) فیصل آباد میں ایک انوکھا اور افسوسناک واقع پیش آیا جس میں خاتون نے اپنے قیمتی مویشیوں کو زہر دے کر ہلاک کر دیا اور اس کا الزام اپنے خاوند پر ڈالا دیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں ایک انوکھا اور افسوسناک واقع پیش آیا جس میں خاوند سے لڑائی کے بعد بیوی نے اپنی ہی کروڑوں روپے مالیت کے مویشیوں کو زہر دے کر ہلاک کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ بتایا گیاہے کہ پولیس نے یہ مقدمہ ظفر اقبال کی مدعیت میں درج کیا۔ مقدمہ میں مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیوی نے ناراض ہوکر مویشیوں کوزہر دیا جس سے تین بھینسیں اور ایک گائے ہلاک ہوگئی جن کی مالیت 12لاکھ روپے زائد بتائی جاتی تھی۔
مقدمہ کے مدعی ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ بیوی مویشی فروخت کرکے اپنی پہلی شادی سے ہوئے بچوں کی مالی امداد کرنا چاہتی تھی۔ پیسوں کے تنازع پر جھگڑا بڑھا اور بیوی نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ شوہر نے کہا کہ واقعے کے بعد خاتون گھر چھوڑ کر نامعلوم مقام پر چلی گئی۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔