نگرنگرسے

خوفناک حادثہ متعدد افراد جاں بحق اور لاتعداد زخمی

نوشہروفیروز میں ٹرالر اور وین میں خوفناک تصادم کے باعث 6 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے

نو شہرو فیروز(کھوج نیوز) سندھ کے شہر نوشہروفیروز میں ٹرالر اور وین میں خوفناک تصادم کے باعث 6 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ٹریفک حادثے نے 6 افراد کی جان لے لی جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ قومی شاہراہ پر چار میل کے قریب پیش آیا، زخمیوں کو مورو اور نوابشاہ کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، وین سوار حیدر آباد سے شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button