نگرنگرسے

ٹماٹر 700روپے فی کلو ،پیاز 500روپے ،عوام کی قوت خرید سے باہر

کرم میں ٹماٹر 700، گوبھی 500اور پیاز 500 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں

کرم(کھوج نیوز)پاکستان کے صوبہ خیبر پختو نخوا کے ضلع کرم میں کشیدگی کے باعث راستے بند ہیں جس کی وجہ سے اشیائے خوردنوش کی مہنگے داموں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق کرم میں ٹماٹر 700، گوبھی 500اور پیاز 500 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔کر م کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں ہری مرچ 800، چینی 200 اور چائے کی پتی 2200 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

کرم کے لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اپر کرم کے لیے اشیائے ضروریہ کا کم از کم 500 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ روانہ کیا جائے تا کہ ان اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہو سکے کیونکہ ان قیمتوں پر عوام کے لیے سامان لینا ناممکن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button