نگرنگرسے
لاہور کے شہریوں کے لئے خوشخبری ،پنجاب حکومت کا بڑا اعلان
لاہو ر شہر میں 35سے زائد یونین کونسلز میں گھر سے ویسٹ کو لیکشن کا آغاز کیا جا چکا ہے،اس کے علاوہ شہر لاہور کی 274 یونین کونسلز میں گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن کا آغاز کیا جائے گا

لاہور(کھوج نیوز) لاہو ر شہر میں 35سے زائد یونین کونسلز میں گھر سے ویسٹ کو لیکشن کا آغاز کیا جا چکا ہے۔پی پی 168یوسی 110 اور یوسی 111 میں ڈور ٹو ڈور کوڑا اٹھانے کی افتتاحی تقریب ہوئی۔اس ویسٹ کو لیکشن کے پہلے مرحلے میں لاہور کے نیاز بیگ پنڈ، ہنجر وال، بارہ سٹریٹ گوشت والا بازار،اس کے علاوہ احباب کالونی،جمال کالونی، آمنہ پارک، ہاشم نگر میںآغاز کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہر یونین کونسل میں 8 سے 10 لوڈر رکشوں ویسٹ کولیکشن کیلئے تعینات کئے گئے ہیں،اورہر روز 2 نئی یونین کونسلز میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا آغاز کیا جائے گا۔ شہر لاہور کی 274 یونین کونسلز میں گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن کا آغاز کیا جائے گا۔