نگرنگرسے

ملک بھر میں بارشیں کب ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے حیران کن پیشگوئی کر دی

لاہور میں بھی بادل رہیں گے مگر بارش کے امکانات کم ہیں' آج صوبائی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

لاہور(کھوج نیوز) ملک بھر میں بارشوں کا نیا سیزن کب شروع ہوگا؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے حیران کن پیشگوئی کر دی ہے جس کے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تاہم بادلوں کے اس سسٹم کے داخل ہونے سے راولپنڈی ڈویژن کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش کی توقع بھی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغرب سے آنے والا بادلوں کا سسٹم 20 جنوری تک ملک میں موجود رہے گا،جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق لاہور میں بھی بادل رہیں گے،مگر بارش کے امکانات کم ہیں۔ آج صوبائی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button