نگرنگرسے

ملک میں جانوروں کی قلت ،حکام کی حرکت

اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے پنجاب اور سندھ کے چیف سیکریٹریز کو خط لکھ کر تین سال سے کم عمر کے بیل اور بھینسوں کا ذبح سے روکنے کی ہدایت کی ہے

کراچی(کھوج نیوز)ملک میں جانوروں کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا، اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے جانوروں کے غیرقانونی ذبح کا نوٹس لے لیا۔ کمشنر نے پنجاب اور سندھ کے چیف سیکریٹریز کو خط لکھ کر تین سال سے کم عمر کے بیل اور بھینسوں کا ذبح سے روکنے کی ہدایت کی ہے۔اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے خط میں لکھا کہ بھینسوں اور بیل کی قابل استعمال عمر 10 سال تک ہے اس سے کم عمر کے جانوروں کو ذبح ہونے سے روکا جائے۔خط میں مزید لکھا ہے کہ ڈیڑھ سال سے کم عمر بکری اور بھیڑوں کا ذبح بھی روکا جائے، بکریوں اور بھیڑوں کی قابل استعمال عمر 4 سال تک ہے اس سے پہلے ان کو ذبح نہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button