نگرنگرسے
ٹک ٹاک کا جنون ،ویڈیو بناتے نوجوان پر شیر کا حملہ
لاہور میں پنجرے میں بند پالتو شیر کے ساتھ ویڈیوبنانے کے شوق میں نوجوان زخمی ہوگیا، چہرے اوربازو پر زخم آئے ہیں جب کہ ڈی جی پنجاب وائلڈلائف نے بریڈنگ فارم کا لائسنس منسوخ کرنے اور ملزم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی

لاہور(کھوج نیوز) لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں واقع میاں عمرڈولہ کے بریڈنگ فارم پر عظیم نامی نوجوان نے پنجرے میں بند پالتو شیر کے قریب جاکر ویڈیو بنانے کی کوشش کی تاہم شیر نے اچانک اس پر حملہ کردیا جس سے نوجوان کے چہرے، کندھے اور بازو پر زخم آئے ہیں۔زخمی نوجوان کو جناح ہسپتال میں طبی امداد کے بعد مرہم پٹی کی گئی۔
پنجاب وائلڈلائف کے ترجمان نے بتایا ڈی جی وائلڈلائف نے بریڈنگ فارم کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی اور بریڈنگ فارم کا لائسنس منسوخ کرنے ہدایت کی ہے۔
حال ہی میں پنجاب کابینہ نے شوقیہ شیر پالنے والوں سے متعلق نئے قوانین کی منظوری دی ہے جس کے تحت شہری آبادیوں کے اندر شیر سمیت اس انواع کے دیگر جانور رکھنے پر پابندی عائد ہوگی جبکہ ان جانوروں کے ساتھ ٹک ٹاک، ویڈیوز بنانے پرپابندی کی منظوری دی گئی ہے۔