نگرنگرسے

فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی ،لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والا گروہ گرفتار

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لڈن کے علاقے چاہ مولوی والا میں چھاپہ مارا گیا،جعلی دودھ تیار کرنے والا گروہ گرفتار

لاہور (کھوج نیوز)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لڈن کے علاقے چاہ مولوی والا میں چھاپہ مارا گیا۔تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران کیمیکلز سے جعلی دودھ تیار کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا، 16 کلو کیمیکل، 3 کلو خشک پاڈر اور مشینری ضبط کر لی گئی۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

اس سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان ڈویژن میں کارروائی کے دوران میٹ اینڈ پولٹری شاپس، ریسٹورنٹس، ڈرنک کارنرز، ہول سیل پوائنٹس کی انسپکشن، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button