نگرنگرسے
کروڑوں کی بجلی چوری پکڑی گئی،اربوں کا جرمانہ
شالامار میں ایک فرنس مل کے مالکان موبائل ٹرانسفارمر لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا کے ڈیٹیکشن بل کی کارروائی شروع کردی گئی ہے

لاہور (کھوج نیوز )لیسکو حکام نے لاہور کی دوملوں میں کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔لیسکوحکام کے مطابق شالامار میں ایک فرنس مل کے مالکان موبائل ٹرانسفارمر لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا کے ڈیٹیکشن بل کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ چند روز قبل اسی علاقے میں ایک اسٹیل مل سے بھی بجلی کی بڑی چوری پکڑی گئی تھی۔دونوں ملوں کو ایک ارب روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ ڈی ٹیکشن بل کی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ با اثر بجلی چوروں کو رینجرز کی مدد سے پکڑا جا رہا ہے۔