نگرنگرسے

بارات کی گاڑی کے ساتھ افسوسناک واقعہ

ساہیوال میں بارات کی گاڑی حادثہ پیش آیا ہے جس میں دلہا اور دلہن جاں بحق ہوگئے ہیں اور نو افراد زخمی ہوئے ہیں،بارات سندھ سے پتوکی آرہی تھی

ساہیوال(کھوج نیوز) ساہیوال میں بارات کی گاڑی کو افسو سناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں دلہا اور دلہن جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ساہیوال میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں باراتیوں کی گاڑی درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دلہا اور دلہن جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ بارات سندھ سے پتوکی واپس آرہی تھی اور حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button