نگرنگرسے
لاہور کے جیلانی پارک میں ہوا ایک منفرد شو
ڈاگ شو میں غیر ملکی افراد سمیت بڑی تعداد میں شہریان لاہور کی خواتین، بچوں اور نوجوانوں نے شرکت کی

لاہور(کھوج نیوز )ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کی منابست سے جیلانی پارک میں ڈاگ شو ہوا۔ڈاگ شو میں ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہرٹو ،بریگیڈئر مظہر، عمران حسین صدر جرمن شیفرڈ ،زاہد سندھوسیکرٹری جنرل جرمن شیفرڈ ، کرنل کے ایم رائے کی شرکت کی ۔ڈاگ شو میں غیر ملکی افراد سمیت بڑی تعداد میں شہریان لاہور کی خواتین، بچوں اور نوجوانوں نے شرکت کی ۔دو روزہ ڈاگ شو مقابلہ میں عالمی معیار کی 20 ٹیموں اور 120 ڈاگ نے حصہ لیا۔ جیتنے والی ٹیموں اور ڈاگ میں میڈلز ، کپس اورگفٹ تقسیم کیے جائیں گے۔