نگرنگرسے

تین اہم شاہراہیں بند ،عوام کو مشکلات کا سامنا

بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دیے جانے والے احتجاجی دھرنوں کی وجہ سے چوتھے روز بھی صوبے کی تین اہم شاہراہیں بند ہیں

کوئٹہ(کھوج نیوز) بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دیے جانے والے احتجاجی دھرنوں کی وجہ سے چوتھے روز بھی صوبے کی تین اہم شاہراہیں بند ہیں۔تفصیلات کے مطابق دھرنوں کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ اور کوئٹہ پنجگور شاہراہ سوراب کے مقام پر بند ہے جبکہ کوئٹہ اور ایران کے سرحدی شہر تفتان کو ملانے والی شاہراہ ضلع مستونگ میں کردگاپ کے مقام پر بند ہے ۔

جن مقامات پر دھرنا دیا جارہا ہے وہ گزشتہ روز سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد بالخصوص گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button