نگرنگرسے
غیرت کے نام پر خاتون اور 16ماہ کی بچی قتل
مانسہرہ میں ایک خاتون اور اس کی 16 ماہ کی بیٹی کو مبینہ طور پر ان کے رشتہ دار نے غیرت کے نام پر گولی مار کر قتل کر دیا

مانسہرہ(کھوج نیوز)خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ کے صدر تھانے میں مقتولہ کی ساس نسرین بی بی کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آرکے مطابق نسرین گھر میں موجود تھی کہ مسلح ملزمان مبینہ طور پر ان کے گھر میں داخل ہوئے اور ان پر بندوق تان لی۔شکایت کنندہ نے کہا کہ میں نے اپنی بہو کے کمرے سے چیخنے کی آواز سنی کہ انکل مجھے مت مارو، مزید کہنا تھا کہ وہ ملزم کی شناخت نہیں کرسکی، ایف آئی آر میں مزید الزام لگایا گیا کہ ان کی بہو کو گولی مارنے کے بعد ملزمان نے بچی کو بھی گولی مار دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
شکایت کنندہ نے ایف آئی آر میں کہا کہ دہرے قتل کا مقصد یہ تھا کہ اس کے بیٹے نے مقتولہ سے شادی کی تھی، انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بیٹا کام کے سلسلے میں سعودیہ ہو تا ہے ۔



