نگرنگرسے

شکرگڑھ میں افسوسناک واقعہ

جلالہ بند پر 3 بچے دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، ڈوبنے والے تینوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں

شکر گڑھ(کھوج نیوز)تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ کے جلالہ بند پر تین بہن بھائی دریائے راوی میں ڈوب گئے ، جاں بحق بچے فیملی کے ساتھ سیر کے لیے آئے تھے۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے تینوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں، مرنے والوں میں بارہ اور چودہ سال کے دو بچیاورآٹھ سال کی ایک بچی شامل ہے، علاقہ کی فضا سوگوارجاں بحق بچے آپس میں کزن ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا بچے پھسل کردریا میں جاگرے تھے، جس میں ایک بہن اور 2 بھائی شامل تھے، فیملی نواحی گاؤں کھناسے سیر کیلئے آئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button