نگرنگرسے
پولیس کی بڑی کارروائی ،دو ڈاکو گرفتار ،واردات کیسے کیا کرتے تھے ،ہوشرباانکشاف
لاہور میں خواتین سے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا ،ڈاکو ریکی کر کے ڈکیتی کیا کرتے تھے

لاہور(کھوج نیوز) پولیس کے مطابق ملزم عمران اور فیاض گلبرگ اور ملحقہ علاقوں میں ریکی کرکے خواتین کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کیا کرتے تھے ۔ ملزمان سے خواتین سے چھینا گیا بیگ ، زیورات اور ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد کی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی قبضہ میں لیا گیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سے مزیدتفتیش جاری ہے۔