میانوالی دہشت گردی اور منشیات کا ہدف، آر پی او نے خبردار کر دیا
ریجنل پولیس آفیسرکا کہنا ہے کہ میانوالی پاکستان کے حساس ترین اضلاع میں سے ایک بنتا جا رہا ہے، جہاں دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ ہو رہا ہے

میانوالی(کھوج نیوز)ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او)کا کہنا ہے کہ میانوالی پاکستان کے حساس ترین اضلاع میں سے ای بنتا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ سرحد پار دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے آر پی او نے بتایا کہ مصنوعی منشیات جیسے "آئس (میٹھ اور غبیہ تیزی سے پھیل رہی ہیں، جو نوجوان نسل کے لیے خطرناک ثابت ہو رہی ہیں۔ آر پی او نے دارہ تانگ، جناح بیراج، چشمہ بیراج، مکروال تھانہ، چھہری اور عیسی خیل کو انتہائی حساس علاقے قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں دہشت گردوں کی دراندازی اور منشیات کی اسمگلنگ کا شدید خطرہ ہے۔
مکروال میں حالیہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر بات کرتے ہوئے انہوں نے گمراہ کن بیانیے کو سختی سے مسترد کیا اور کہا کہ ایسے بیانات پولیس کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا،یہ آپریشن انتہائی خطرناک تھا، اور ہم عوام کے مکمل تعاون سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔