نگرنگرسے

خاتون کے پیٹ میں موجود تالہ سرجری کے بغیر نکال لیا گیا

کیس پیچیدہ تھا تاہم ماہرین کی ٹیم نے کامیابی سے لیپرواسکوپی کے ذریعے تالا بنا آپریشن نکال لیا جس کے بعد اب مریضہ کی حالت بہتر ہے: ڈاکٹر انجم رحمان

کراچی (کھوج نیوز) کراچی کے لیاری جنرل اسپتال میں ملیر کھوکھر اپار کی رہائشی خاتون کے پیٹ میں موجود تالہ سرجری کے بغیر ہی نکال لیا گیا ، ڈاکٹروں نے یہ کیسے کیا؟ تفصیل آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ لیاری جنرل اسپتال ڈاکٹر انجم رحمان کا کہنا تھا کہ ملیر کھوکھرا پار کی رہائشی 23 سالہ خاتون ذہنی طور پر مفلوج ہیں اور انہوں نے لوہے کا تالا نگل لیا تھا۔ ڈاکٹر انجم رحمان کے مطابق کیس پیچیدہ تھا تاہم ماہرین کی ٹیم نے کامیابی سے لیپرواسکوپی کے ذریعے تالا بنا آپریشن نکال لیا جس کے بعد اب مریضہ کی حالت بہتر ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق خاتون کو آج صبح ایمرجنسی میں تشویش ناک حالت میں لایا گیا اور خاتون کے ابتدائی ٹیسٹوں میں ان کے پیٹ میں تالا واضح طور پر دیکھا جاسکتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button