نگرنگرسے
گاڑی کی اسکوٹی کو ٹکر’ خاتون جاں بحق ، ایک زخمی

کراچی (کھوج نیوز) کراچی کے علاقے گڈاپ دنبہ گوٹھ میں گاڑی کی اسکوٹی کو ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔یہ حادثہ سپر ہائی وے پر دنبہ گوٹھ کے قریب پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ سپر ہائی وے پر دنبہ گوٹھ کے قریب تیز رفتارکار نے اسکوٹی پر سوار دو خواتین کو ٹکر ماری تو دونوں پل سے نیچے ندی میں جا گریں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت ثمرا جب کہ زخمی کی رابعہ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں خواتین آپس میں کزن تھیں اور بہادر آباد میں واقع کوچنگ سینٹر میں بطور ٹیچر ملازمت کرتی تھیں۔ حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور دوسری شدید زخمی ہوئی۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی تحویل میں لے لی۔ پولیس کے مطابق حادثے کے ذمہ دار کار ڈرائیو ر کے پاس لائسنس موجود ہے اور وہ کنسٹرکشن کا کاروبار کرتا ہے۔



