نگرنگرسے

سکوٹی حادثہ، جاں بحق لڑکیوں کے خاندان نے ملزم کو معاف کیوں کیا؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسلام آباد میں ہونے والے سکوٹی حادثے میں جاںبحق 2لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کیوں کیا؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں گرفتار ملزم ابوذرکو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کے سامنے متاثرہ خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا۔ ایک لڑکی کابھائی عدالت میں بیان دینے آیا تھا اور والدہ کا آن لائن بیان ریکارڈکیاگیا۔ دوسری جاں بحق لڑکی کے والد کا بیان عدالت میں ریکارڈ کیا گیا۔دونوں خاندانوں میں صلح ہونے کے بعد ملزم کے خلاف کیس ختم کردیا گیا۔ متاثرہ خاندانوں کے بیان کے بعد ملزم کی ضمانت منظور ہوگئی اور عدالت نے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button