صحت

دمہ کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن کب منایا جائے گا؟ تاریخ سامنے آگئی

دمے کی بیماری کی وجوہات میں فضائی آلودگی،سگریٹ نوشی،دھواں،قالین اور مٹی کی دھول نمایاں ہیں: ماہرین امراض سینہ کا انکشاف

لاہور(ہیلتھ رپورٹر، آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دمہ کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن 3مئی کومنایا جائے گااس دن کے حوالے سے ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

اس میں محکمہ صحت سے وابستہ افراد،ڈاکٹرز اور مقررین دمہ کی علامات اور اس سے بچاؤ کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تیس کروڑ سے زائد افراددمہ کے مرض کا شکار ہیں۔ ماہرین امراض سینہ کا کہنا ہے کہ دمے کی بیماری کی وجوہات میں فضائی آلودگی،سگریٹ نوشی،دھواں،قالین اور مٹی کی دھول نمایاں ہیں۔ماہرین کے مطابق دمے کے مریضوں کیلئے گھر سے قالین ا ور پردے ہٹا دیں۔ماہرین کے مطابق مرض کی ابتدا میں ان ہیلر کے استعمال سے مزید پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔پاکستان سمیت دمہ کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن ہر سال ماہ مئی کے پہلے منگل کو منایا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button