صحت

سگریٹ کو مزید مہنگا کرنے کے فوائد کیا ہونگے؟ ماہرین صحت نے بتا دیا

تمباکو کے استعمال کی حوصلہ شکنی، نوجوانوں،نظام صحت اور معیشت کو بہتر بنانے کیلئے حکومت کے پاس موثر حکمت عملی سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کرنا ہے : سپارک

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر میں سگریٹ کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر کے کیا فوائد حاصل کر سکتے ہیں اس حوالے سے ماہرین صحت نے ایسی رپورٹ تیار کر لی کہ سب چونک کر رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تمباکو نوشی متعددبیماریوں کا باعث بنتی ہے جن میں پھیپھڑوں کا کینسر، دل ، فالج، سانس کی بیماریاں اور دیگر مختلف کینسر شامل ہیں، تمباکو نوشی سے جڑی بیماریوں کی خاطر نظام صحت پر آنے والے اخراجات سے ملک کی جی ڈی پی کا 1.6 فیصد سالانہ نقصان ہوتا ہے۔ کنٹری ہیڈ کمپین فار ٹوبیکو فری کڈز(سی ٹی ایف کے) ملک عمران احمدنے کہا کہ تمباکو نوشی سے جڑی بیماریوں کے علاج پر خطیر رقم خرچ ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تمباکو کے استعمال کی حوصلہ شکنی، نوجوانوں،نظام صحت اور معیشت کو بہتر بنانے کیلئے حکومت کے پاس موثر حکمت عملی سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کرنا ہے ۔

انہوں نے آئندہ بجٹ میں سگریٹ پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی)26فیصد سے زائد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئیکہا کہ اس سے تمباکو نوشی سے پیدا ہونے والی بیماریوں پر نظام صحت کیلئے 19.8% اخراجات کی وصولی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو وفاقی بجٹ 2024-25ء میں فوری طور پر سگریٹ پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے،ٹیکس میں اضافے سے 17 ارب ریونیو حاصل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ معلوماتی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ قیمتوں سے قوت خرید متاثرہوتی ہے اور یہی فارمولاہمیں تمباکو کے استعمال میں کمی کیلئے بھی اپنانا ہوگا۔ عمران احمد نے کہاکہ سگریٹ کو مزید مہنگا کرنے سینوجوانوں کو سگریٹ نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے جبکہ تمباکو پرٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو صحت عامہ کے شعبیپرخرچ کیاجاسکتا ہے۔

سپارک کے پروگرام منیجر ڈاکٹر خلیل احمد ڈوگر نے کہا کہ نوجوان طبقہ بڑوں کی نسبت قیمتوں کے حوالے سے زیادہ محتاط ہوتا ہے اس لیے سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ کر کے تمباکو نوشی سے انہیں دورکیاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ تمباکو پر ٹیکس بڑھانا تمباکو نوشی کی شرح کو کم کرنے کے سب سے موثر طریقوں میں سے ایک ہے۔ تمباکو نوشی کی کم شرح کے نتیجے میں معاشرہ صحت مندہوتا ہے۔ڈاکٹر خلیل نے اس بات پر زور دیا کہ صحت عامہ کے تحفظ کے لیے نوجوانوں میں تمباکو کے استعمال کی حوصلہ شکنی بہت ضروری ہے اور سگریٹ پر ٹیکسوں میں اضافہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ایک ثابت شدہ حکمت عملی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button