پاکستان

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا حکومت کو خبردار کیوں کیا؟ پتا چل گیا

ووٹ ڈالنے کے حق سے کسی ووٹر کو محروم نہیں کیا جاسکتا، الیکشن کمیشن کو واضح اختیار حاصل ہے کہ وہ درخواست گزاروں سے حلف لینے کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کرے

اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لیا گیا تو کمیشن صوبے میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے پر مجبور ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق جاری کیے گئے فیصلے میں لکھا کہ ووٹ ڈالنے کے حق سے کسی ووٹر کو محروم نہیں کیا جاسکتا، الیکشن کمیشن کو واضح اختیار حاصل ہے کہ وہ درخواست گزاروں سے حلف لینے کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کرے۔ فیصلے میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اسپیکر کے پی اسمبلی عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتے تو الیکشن کمیشن، الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستوں پر حلف تک خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button