صحت

عالمی سطح پر کتنے فیصد خوراک ضائع کر دی جاتی ہے؟ چونکا دینے والی رپورٹ آگئی

2022ء میں دنیا بھر میں پیدا ہونے والی خوراک کا 19 فیصد فضلہ کے طور پر ضائع کیا گیا ہے جو کہ تقریبا 1.05 ارب میٹرک ٹن خوراک کے برابر ہے: اقوام متحدہ

جنیوا(ماینٹرنگ ڈیسک) عالمی سطح پر کتنے فیصد خوراک ضائع کر دی جاتی ہے ؟ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی رپورٹ میں چونکا دینے والا انکشاف سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں 2030 تک خوراک کے ضیاع کو نصف کرنے کے ہدف سے متعلق ممالک کی جانب سے اٹھائے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عالمی خوراک کے کل فضلے میں سب سے بڑا حصہ گھرانوں سے آتا ہے کا ہے جو کہ 60 فیصد بنتا ہے۔ اسکے علاوہ تقریبا 30 فیصد ریسٹورنس سے اور باقی دکانوں اور سپراسٹور سے آتا ہے۔ رپورٹ میں انفرادی طور پر بھی جائزہ لیا گیا جس میں پتہ چلا کہ ہر شخص سالانہ تقریبا 79 کلو کھانا ضائع کرتا ہے جو کہ عالمی سطح پر یومیہ 1 ارب ضائع شدہ کھانا بنتا ہے۔ رپورٹ میں حکومتوں، مقامی اداروں اور صنعتی گروپس کی اس حوالے سے مشترکہ حکمت عملی کو اپنانے پر زور دیا گیا اور بتایا گیا کہ شراکت داری سے ہی عالمی سطح پر کھانے کے ضیاع کو کم کیا جاسکتا ہے۔ مطالعے کے شریک مصنف کلیمنٹین او کانر کا کہنا تھا کہ یہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے لیکن تعاون اور موثر انتظامی امور کے ذریعے اس سے نمٹا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button