صحت

کتنے فیصد سبزیاں اور پھل کیڑے مار ادویات سے آلودہ ہوتے ہیں؟ چونکا دینے والی رپورٹ

تقریبا 20 فیصد تازہ، منجمد (frozen) اور ڈبہ بند پھلوں اور سبزیوں میں کیڑے مار ادویات کی خطرناک سطح پائی جاتی ہے: رپورٹ میں انکشاف

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں ڈبہ بند پھل اور سبزیاں کتنے فیصد کیڑے مار ادویات سے آلودہ ہوتے ہیں اس حوالے سے نئی شائع ہونے والی رپورٹ میں چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نیویارک میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیرمنافع بخش ادارے کنزیومر رپورٹس کی تجزیے سے پتا چلا ہے کہ مقبول سبزیاں یا پھل جیسے اسٹرابیری، سبز پھلیاں، شملہ مرچ، بلیو بیری اور آلو وغیرہ میں کیڑے مار دوا کے اثرات زیادہ سطح میں موجود ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مصنفین کا نیوز ریلیز میں کہنا تھا کہ خاص طور پر سبز پھلیوں میں ایک ایسی کیڑے مار دوا استعمال کی جاتی ہے جسے 10 سالوں سے بھی زیادہ عرصے تک استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انتہائی آلودہ پھلوں میں زیادہ تر اسٹرابیری ہیں خاص طور پر منجمد کی گئی۔ سی این این کی بھی ایک رپورٹ محققین کی جانب سے کی گئی تحقیق کی تصدیق کرتی ہے۔ سی این این کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹرابیری میں کیڑے مار دوا کے زیادہ تناسب کی وجہ یہ ہے کہ وہ زمین پر نیچے اگتی ہیں اور اس وجہ سے کیڑوں کے لئے زیادہ قابل رسائی ہیں۔ اسٹرابیری اکثر کیڑے مار ادویات سے آلودہ سبزیوں اور پھلوں میں سرفہرست دکھائی دیتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button