صرف ایک رات نا سونے سے کیا نقصانات ہوتے ہیں؟ نئی تحقیق
جرنل آف نیورو سائنس میں شائع تحقیق میں مشین لرننگ ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے نیند کی کمی کے شکار افراد کی دماغی عمر کا تخمینہ لگایا گیا
امریکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) صرف ایک رات نا سونے سے کیا نقصانات ہوتے ہیں؟ نئی تحقیق سامنے آگئی، درحقیقت محض ایک رات جاگ کر گزارنے سے دماغ کئی سال بوڑھا نظر آنے لگتا ہے۔ جرنل آف نیورو سائنس میں شائع تحقیق میں مشین لرننگ ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے نیند کی کمی کے شکار افراد کی دماغی عمر کا تخمینہ لگایا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ ایک رات کی خراب نیند سے بھی دماغ میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جو دماغی عمر میں ایک سے 2 سال کی عمر میں اضافے کا عندیہ دیتی ہیں۔ اس تحقیق میں 134 افراد کو شامل کرکے ان کے4 گروپس بنائے۔
ایک گروپ ایسے افراد کا تھا جو ایک رات مکمل طور پر نیند سے محروم رہے، دوسرا گروپ 3 گھنٹے کم سونے والے افراد کا تھا، تیسرا نیند کی دائمی کمی (ہر رات 5گھنٹے سونے کے عادی)کے شکار افراد کا تھا جبکہ چوتھا ہر رات8گھنٹے تک سونے والوں کا تھا۔ تمام افراد کے 5 راتوں تک ایم آر آئی اسکین کیے گئے تاکہ نیند کی کمی سے پہلے اور بعد کے اثرات کا موازنہ کیا جاسکے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ ایک رات مکمل طور پر نیند سے محروم رہنے والے افراد کی دماغی عمر میں ایک سے 2 سال کا اضافہ ہوگیا۔ البتہ جزوی اور دائمی نیند کی کمی کے شکار گروپس میں شامل افراد کی دماغی عمر میں 8گھنٹے تک سونے والے افراد کے مقابلے میں کوئی خاص فرق نظر نہیں آیا۔ محققین کا کہنا تھا کہ فی الحال یہ اثرات محض ایک رات کی نیند سے محرومی کے شکار افراد میں نظر آئے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ طویل المعیاد بنیادوں پر نیند کی کمی سے دماغی عمر پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
کاروبار کیلئے نئے اوقات کا اعلان، اپٹما اور حکومت میں ٹھن گئی