پاکستان

بنی گالا میں عمران خان کے لئے دو نئے کمرے کیوں بنائے گئے؟تہلکہ خیز خبر

پی ٹی آئی رہنماء امین گنڈاپور نے بنی گالا میں عمران خان کی حفاظت کے لئے دو بم پروف کمرے تیار کروائے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) بنی گالا میں عمران خان کے لئے دو نئے کمرے کیوں بنائے گئے،؟کھوج نیوز ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء امین گنڈاپور نے بنی گالا میں عمران خان کی حفاظت کے لئے دو بم پروف کمرے تیار کروائے ہیں۔

واضح ہو کہ اسلام آباد میں مختلف مقدمات میں پیشیوں کے باعث عمران خان زمان پارک لاہور سے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں،بنی گالا میں پی ٹی آئی کے سربراہ کی حفاظت کو فول پروف بنانے کے انتظامات کر لئے گئے ہیں، پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو خدشہ ہے کہ حکومت ان کے رہنما کو گرفتار کر سکتی ہے۔

اسی صورتحال کے پیش نظر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پڑا ڈال رکھا ہے۔ پی ٹی آئی اور حکومت دونوں اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں، جس سے سیاسی درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے اور عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں اس درجہ حرارت میں شدت آ سکتی ہے۔

پی ٹی آئی کی حامیوں کا کہنا ہے کہ انہیں بدعنوان حکومت پر بھروسا نہیں، جو سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے اور کسی وقت بھی عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرسکتی ہے۔ پارٹی کے ایک رہنما اور رکن قومی اسمبلی محمد اقبال خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو حکومت کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت بنی گالہ میں ایسے کارکن بیٹھے ہوئے ہیں، جن کو نہ اپنی جان کی پرواہ ہے نہ کسی اور بات کی پرواہ ہے۔

وہ عمران خان کی خاطر لڑنے مرنے کے لئے تیار ہیں اور ہر حالت میں عمران خان کی حفاظت کریں گے کیونکہ عمران خان 22 کروڑ عوام کا نجات دہندہ ہے جو کرپٹ مافیا کے خلاف اکیلا لڑ رہا ہے۔ کسی بھی صورت میں عمران خان کو کوئی نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صرف ایک رات نا سونے سے کیا نقصانات ہوتے ہیں؟ نئی تحقیق

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button