پاکستان

بلاول بھٹو کے غیرملکی دوروں پر اخراجات کے چرچے،بڑا سوال اٹھ گیا

وہ تمام غیرملکی دوروں پر ہونے والے اخراجات ذاتی حیثیت میں خود برداشت کرتے ہیں: بلاول بھٹو کا اعتراضات پر جواب

لاہور(کھوج نیوز) بلاول بھٹو کے غیرملکی دوروں پر اخراجات کے چرچے،بڑا سوال اٹھ گیا’ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن کے رکن غوث بخش مہر کی جانب سے وزرا کی غیرملکی دوروں پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات تحریری طور پر فراہم کی گئیں۔

تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ موجودہ کابینہ میں سب سے زیادہ غیر ملکی دوروں اور اخراجات کے حوالے سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو ہیں جن کو اس حوالے سے اکثر وبیشتر تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے گوکہ زیادہ غیر ملکی دورے ان کے منصب کا تقاضہ ہے لیکن ان کا قومی اسمبلی کی اس دستاویز میں سرے سے ہی کوئی ذکر نہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اپنے غیر ملکی دوروں اور اخراجات کے بارے میں اٹھائے جانے والے اعتراضات پر بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ وہ تمام غیرملکی دوروں پر ہونے والے اخراجات ذاتی حیثیت میں خود برداشت کرتے ہیں۔

بنی گالا میں عمران خان کے لئے دو نئے کمرے کیوں بنائے گئے؟تہلکہ خیز خبر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button