پاکستان

عمرانی پراجیکٹ کیلئے پاکستان کو ایک نارمل ملک نہیں رہنے دیا گیا: ارشاد بھٹی

عمرانی پراجیکٹ کیلئے پاکستان کو ایک نارمل ملک نہیں رہنے دیا گیا، سیاست میں بونوں کو ڈنڈے کے زور پر دیو بنایا گیا

لاہور(کھوج نیوز) ارشا دبھٹی کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے اپنی تقریر میں ایک اچھا جملہ بولا کہ جو آگے سے لیڈ کرے اسے لیڈر کہتے ہیں جو پیچھے چھپ جائے اسے گیدڑ کہتے ہیں، ن لیگ کو یکساں سیاسی میدان مل جائے تب بھی کچھ نہیں ہوسکتا۔

مریم نواز کی کارکردگی اور بیانیہ دونوں ہاتھ خالی ہیں، راجن پور میں دس امیدواروں کے ووٹ اکٹھے کرلیں تب بھی تحریک انصاف کو زیادہ ووٹ ملے ہیں، مریم نواز کے مضحکہ خیز بچگانہ مطالبات سے کام نہیں چلے گا اب حکومت کو الیکشن کروانا پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمرانی پراجیکٹ کیلئے پاکستان کو ایک نارمل ملک نہیں رہنے دیا گیا، سیاست میں بونوں کو ڈنڈے کے زور پر دیو بنایا گیا، صحافت میں بھی جینوئن صحافیوں کو ڈس کریڈٹ کر کے بونوں کو قدآور بنادیا گیا۔

بلاول بھٹو کے غیرملکی دوروں پر اخراجات کے چرچے،بڑا سوال اٹھ گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button