پاکستان

مریم نواز کے مضحکہ خیز بچگانہ مطالبات سے کام نہیں چلے گا: سہیل وڑائچ کا دعویٰ

مریم نواز کا یہ مطالبہ درست نہیں کہ دوسرے فریق کو بھی عدالتوں کے ذریعہ پہلے سزا سنائی جائے، ن لیگ کو ریلیف ملنے تک وہ پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتی

لاہور(کھوج نیوز) تجزیہ کاروں نے کہا کہ مریم نواز کے مضحکہ خیز بچگانہ مطالبات سے کام نہیں چلے گا اب حکومت کو الیکشن کروانا پڑیں گے، ن لیگ کی قیادت کیخلاف مقدمات کے خاتمے کے بعد ہی شفاف انتخابات ممکن ہیں۔

سہیل وڑائچ نے کہا کہ مریم نواز کے ایک مطالبہ کے سوا باقی مطالبات جائزہیں، نواز شریف کے ساتھ زیادتیوں کا ازالہ ہونا چاہئے، نواز شریف کو بھی الیکشن میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہئے، سپریم کورٹ کو نواز شریف کیخلاف سسیلین مافیا کے اپنے الفاظ واپس لینا چاہئیں، مریم نواز کا یہ مطالبہ درست نہیں کہ دوسرے فریق کو بھی عدالتوں کے ذریعہ پہلے سزا سنائی جائے، ن لیگ کو جب تک ریلیف نہیں ملتا وہ پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتی، ن لیگ کی قیادت کیخلاف مقدمات کے خاتمے کے بعد ہی شفاف انتخابات ممکن ہیں، حکومت کی کوشش ہے الیکشن کسی طرح ملتوی ہوجائیں لیکن آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ارشا دبھٹی کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے اپنی تقریر میں ایک اچھا جملہ بولا کہ جو آگے سے لیڈ کرے اسے لیڈر کہتے ہیں جو پیچھے چھپ جائے اسے گیدڑ کہتے ہیں، ن لیگ کو یکساں سیاسی میدان مل جائے تب بھی کچھ نہیں ہوسکتا۔

عمرانی پراجیکٹ کیلئے پاکستان کو ایک نارمل ملک نہیں رہنے دیا گیا: ارشاد بھٹی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button