کھیل

سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابر اعظم کی خامیوں کی نشاندہی کردی

بابر اعظم کی ایک چیز ڈی ویلیئر اور ویرات کوہلی کے لیول پر آنے میں رکاوٹ بنتی ہے وہ فنشنگ ہے: شاہد آفریدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم سے متعلق گفتگو میں کہا کہ بابر ایک اچھا پلیئر ہے لیکن بطور میچ فنشر بابر نے اب تک خود کو ثابت نہیں کیا۔

سابق کپتان نے بابر کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے کہ اس میں یہ خاصیت ہے کہ بابر وکٹ پر کھڑے رہ کر دوسرے کھلاڑیوں کو کھلا سکتا ہے کیوں کہ بابر سیٹ ہونے میں کچھ وقت لیتا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر ورلڈ کا نمبر ون پلیئر ہے، اس ملک کی پہچان ہے لیکن ایک چیز بابر کی ڈی ویلیئر اور ویرات کوہلی کے لیول پر آنے میں رکاوٹ بنتی ہے وہ فنشنگ ہے، بطور میچ ونر بابر نے اب تک خود کو ثابت نہیں کیا، میری خواہش ہے کہ بابر میچ فنشر بن کر میچ کو ختم کرے۔

شاہد آفریدی کے بیان پر بابر کے دوست اور پاکستانی پلیئر امام الحق نے بھی اپنا مؤقف بتایا کہ بابر کا دوست ہوں لہٰذا ہماری ڈسکشن میں بھی یہ چیز آتی ہے اور بابر بھی اس چیز کو تسلیم کرتا ہے کہ جس طرح وہ اتنی کرکٹ کھیل چکا ہے تو وہ میچ کو ختم بھی کرکے جائے۔

مریم نواز کے مضحکہ خیز بچگانہ مطالبات سے کام نہیں چلے گا: سہیل وڑائچ کا دعویٰ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button