پاکستان

ازخود نوٹس کیس ،جسٹس فائز عیسیٰ قاضی نے کیسز سننے سے انکار کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی

اچانک بینچ کی تبدیلی کی وجہ نہیں بتائی گئی ، اچانک بینچ تبدیلی اور مقدمہ مقرر ہونے سے شبہات جنم لیتے ہیں: جسٹس فائز عیسیٰ قاضی

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج کے جسٹس قاضی فائز عیسی نے بینچ تبدیل کرنے پر کیسز سننے سے معذرت کر لی۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اچانک بینچ کی تبدیلی کی وجہ نہیں بتائی گئی ، اچانک بینچ تبدیلی اور مقدمہ مقرر ہونے سے شبہات جنم لیتے ہیں، سائلین اور وکلاسے معذرت کرتاہوں آج سماعت نہیں کر سکتا۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے رجسٹرار سے استفسار کیا کہ بینچ کیوں تبدیل کیا گیا ، کیا آپ کے پاس چیف جسٹس کی جانب سے تحریری ہدایات ہیں؟ کیا سب اپنی پسند کے کیس سن سکتے ہیں؟ آپ کو یہ خیال کیسے آیا کہ اس بینچ کو تبدیل کر دینا چاہیے ، انصاف نہ صرف ہونا چاہیے بلکہ ہوتے ہوئے نظر بھی آنا چاہیے ۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابر اعظم کی خامیوں کی نشاندہی کردی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button