صحت

بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟ چونکا دینے والی تحقیق سامنے آگئی

ایک ہفتے میں زیادہ تر دنوں میں کم از کم 30 منٹ کی ایروبک جسمانی سرگرمیوں کو ہدف اور بتدریج جسمانی سرگرمیوں کے دورانیے کو بڑھائیں

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا کرنا چاہیے؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی تحقیق سامنے آئی ہے جس کے بعد بے شمار مریضوں نے لائحہ عمل طے کر لیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ بہت عام ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں افراد اس کے شکار ہیں، مگر اچھی خبر یہ ہے کہ ورزش کرنے کی عادت سے اس کو قابو میں رکھنا ممکن ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ اس مقصد کے لیے کتنی ورزش کرنا ضروری ہے؟ اس کا جواب امریکا کے معروف طبی ادارے مایو کلینک کی جانب سے جاری سفارشات میں دیا گیا ہے۔ سفارشات کے مطابق ہر ہفتے کم از کم 150 منٹ کی معتدل ایروبک سرگرمیوں یا 75 منٹ کی سخت ورزشیں یا دونوں کے امتزاج پر مبنی جسمانی سرگرمیوں کو عادت بنانا چاہیے۔

مایو کلینک کے مطابق ایک ہفتے میں زیادہ تر دنوں میں کم از کم 30 منٹ کی ایروبک جسمانی سرگرمیوں کو ہدف بنائیں اور اگر آپ ورزش کرنے کے عادی نہیں تو بتدریج جسمانی سرگرمیوں کے دورانیے کو بڑھائیں۔ ہر وہ جسمانی سرگرمی جس سے دل کی دھڑکن اور سانس کی رفتار میں اضافہ ہوتا ہو، اسے ایروبک سرگرمی تصور کیا جاتا ہے۔ رقص، سائیکل چلانا، سیڑھیاں چڑھنا، باغبانی، جاگنگ، سوئمنگ اور چہل قدمی اہم ایروبک سرگرمیاں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button