صحت

کھانے کے درمیان تیزابیت کیوں ہوتی ہے؟ اسے کیسے دور کیا جاسکتا ہے؟ آسان حل آگیا

وقت پر کھانا نہیں کھانا، تناؤ، سگریٹ نوشی، کیفین کا زیادہ استعمال، مرچ مصالحے والے اور تلے ہوئے کھانوں کی وجہ تیزابیت ہوتی ہے

لاہور(ہیلتھ ڈیسک) انسان کو کھانے کے درمیان تیزابیت کیوں ہوتی ہے؟ اور اسے کیسے دور کیا جاسکتا ہے؟ اس حوالے سے ماہرین نے آسان حل بتا کر سب کے لئے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھانے کے دوران یا کھانے کے فوری بعد پیٹ میں تیزابیت کی وجہ پیٹ میں اضافی تیزاب کا بننا ہے کیونکہ پیٹ میں اضافی تیزاب کی وجہ سے معدے اور خوراک کی نالی کو تکلیف پہنچتی ہے اور ساتھ ہی سینے میں جلن بھی ہوتی ہے جس کی وجہ پیٹ کا مسلسل تیزاب پیدا کرنا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ تیزابیت سے بچنا چاہتے ہیں تو وقت پر کھانے کی عادت کو اپنائیں اور دو سے تین گھنٹے سے زیادہ خالی پیٹ نہ رہیں۔ کھانا کھانے میں جلد بازی کرنے سے گریز کریں اور کھانے کو سکون سے کھائیں، اس کے علاوہ بدہضمی اور تیزابیت سے بچنے کیلئے کھانے کو اچھی طرح چبا کر کھائیں۔ تیز مرچ مصالحے والے کھانے اور تلے ہوئے کھانے سمیت فاسٹ فوڈ کھانے سے پرہیز کیا جائے۔ ماہرین کا بتانا ہے کہ وقت پر کھانا نہیں کھانا، تنا، سگریٹ نوشی، کیفین کا زیادہ استعمال، مرچ مصالحے والے اور تلے ہوئے کھانوں کی وجہ تیزابیت ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button