صحت

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس

خیبر پختو نخوا میں سال 2024میں پو لیو کے کیسز کی تعداد 21ہو گئی ہے اور ملک بھر میں 69کیسز سامنے آئے ہیں

پشاور (کھوج نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے تتہ میں 13 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ پولیو سے متاثرہ بچے کے سیمپل گزشتہ ماہ دسمبر میں لیے گئے تھے اور سال 2024 میں ٹانک سے رپورٹ ہونے والا یہ پانچواں پولیو کیس ہے جس کے بعدخیبرپختونخوا میں سال 2024 میں پولیو کیسز کی تعداد 21 ہوگئی جب کہ ملک بھر میں 2024 میں پولیو کے 69 کیسز سامنے آئے۔

کے پی میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 13 فروری سے چلانیکا فیصلہ کیا گیا ہے جس دوران 60 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ دنیا کے زیادہ تر ممالک میں پولیو وائرس پر قابو پایا جاچکا ہے مگر پاکستان اور افغانستان 2 ایسے ممالک ہیں جہاں اب تک یہ وائرس پایا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button