صحت

سردیوں میں نومولود بچے کی حفاظت کیسے کی جائے ؟ڈاکٹرز نے بتا دیا

سردیوں میں نومولود بچے کو زیادہ احیتاط کی ضرورت ہوتی ہے ، اگر بچہ کم دنوں کا پیدا ہو یا prematureہو تو اسکو زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے

لاہور(کھوج نیوز) نومولود بچے کو سردیوں میں حفاظت اور دیکھ بھال کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ کیونکہ نوزائیدہ بچے میں قوت مدافعت کم ہوتی ہے اور جسم میں برن فیٹ یا چربی بھی کم ہوتی ہے ۔جس کی وجہ سے بچے کو سردی لگنے کا خطرہ زیادہ ہو جاتا ہے ۔اسی طرح اگر بچہ کم دنوں کا پیدا ہوا ہو یا premature ہو تو بچے کی دیکھ بھال پورے دنوں والے بچے سے بھی زیادہ ڈبل کرنی پڑتی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوازئیدہ بچے کو نہلانے میں بھی احیتاط کرنی چاہیے کیونکہ وہ یہ سردیوں کے دنوں میں بچے کو ایک دن چھوڑ کر یا ہفتے میں کم از کم دو دفعہ نہلانا چاہیے۔جس دن بچے کو نہ نہلانا ہو اس دن بچے کے سارے کپڑے تبدیل ضرور کریں نہلانے سے پہلے بچے کو مالش کرنا مقصود ہو تو پورا ننگا نہ کریں بلکہ بی بی آئل لے کر کپڑوں کے اندر سے ہی یا کمبل کے اندر سے ہی مالش کریں نوازئیدہ بچے کو نہلانے کے لیے کمرے میں ہی استعمال کریں بچے کو واش روم میں نہ نہلائیں کیونکہ واش روم کمرے کی نسبت ٹھنڈا ہوتا ہے۔ جس کمرے میں نہلانا ہو اس کو ہیڑ سے گرم کر لیں تاکہ بچے کو ٹھنڈ نا لگ جائے۔نہلانے سے پہلے بچے کے تمام کپڑے بیڈ پر سیٹ کر لیں ۔نہلانے سے پہلے پانی کو نیم گرم کریں ۔اور زائد پانی بھی ایک طرف ضرور رکھے تاکہ ضرورت آنے پر کام آسکے ۔نہلانے کے دوران بجے کے کان ،پاؤں اور ہاتھوں کی درمیان والی جگہ ضرور صابن سے دھوئے ۔بچے کو نہلانے کے فوری بعد کمبل میں لپیٹ دیں ۔

سردیوں میں نوازئیدہ بچے کی جلد کی حفاظت ایسے کریں کہ نہلانے کے بعد جلد میں لوشن کا استعمال ضرور کریں تاکہ گرم پانی سے نہلانے سے جو خشکی ہو گئی وہ ختم ہو جائے، جلد پھر سے نرم ہو جائے گی ۔بچے کو کھبی اون اور سوئیٹر ڈائریکٹ نا پہنائے کاٹن کی بنیان پہنا کر پھر اوپر سو ئیٹر پہنائیں ۔ نیپی تبدیل کرتے ہوئے بچے کو نیم گرم پانی سے دھوئیں اس سے جلد جراثیم سے پاک رہتی ہے اور گیلے wipes کا استعمال کم سے کم کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button