صحت

فالج یا ہارٹ اٹیک سے بچنے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) فالج یا ہارٹ اٹیک سے بچنے کے لئے انسان کو کیا کرنا چاہیے؟ اس حوالے سے آسٹریلیا میں ہونے والی طبی تحقیق نے سب کو حیران و پریشان کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ذرا طویل وقت تک مسلسل چہل قدمی امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ دوتہائی حد تک کم کر دیتی ہے۔ اس تحقیق میں 40 سے 79 سال کی عمر کے 33 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا۔یہ سب افراد دن بھر میں 8 ہزار سے کم قدم چلنے کے عادی تھے اور تحقیق کے آغاز میں امراض قلب یا کینسر سے محفوظ تھے۔

انہیں ایک ہفتے تک رسٹ بینڈز پہنائے گئے تاکہ ان کے قدموں کی تعداد اور چلنے کے دورانیے کو ریکارڈ کیا جاسکے۔ ان افراد کی صحت کا جائزہ 8 سال تک لیا گیا اور دیکھا گیا کہ مختصر چہل قدمی (10 منٹ سے کم وقت) اور طویل چہل قدمی (10منٹ یا اس سے زائد) سے امراض قلب کے خطرے پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد روزانہ مسلسل 10 سے 15 منٹ تک چہل قدمی کرتے ہیں، ان میں ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ محض 4 فیصد ہوتا ہے جبکہ صرف 5 منٹ تک چہل قدمی کرنے والوں میں یہ خطرہ 13 فیصد ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button