صحت

کینسر کیوں پھیلتا ہے، اس کی اہم وجہ کیا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے کینسر کی یہ بیماری کیوں پھیلتی ہے اور اس کی اہم وجہ کیا ہے؟ اس حوالے سے طبی ماہرین نے چونکا دینے والا انکشاف کر ڈالا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ویسے تو تمباکو نوشی اور فضائی آلودگی کو پھیپھڑوں کے کینسر کا شکار بنانے والی اہم ترین وجوہات قرار دیا جاتا ہے مگر ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ آپ کا غذائی انتخاب بھی پھیپھڑوں کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھا سکتا ہے۔

جرنل Annals of Family Medicine کی تحقیق میں بتایا کہ آپ جو غذا کھاتے ہیں وہ پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرے کا بھی تعین کرسکتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ غذا میں موجود کاربوہائیڈریٹس (مخصوص اقسام) بھی پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ اس تحقیق میں پھیپھڑوں کے کینسر کا شکار ہونے والے 1700 سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا اور ان کی صحت کا 12 سال تک جائزہ لیا گیا۔ تحقیق میں ان افراد کی غذائی اور طرز زندگی کی عادات کو ٹریک کیا گیا تھا۔

اس تحقیق میں غذا میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار کی بجائے یہ دیکھا گیا کہ جن کاربوہائیڈریٹس کے استعمال سے بلڈ شوگر کی سطح تیزی سے بڑھتی ہے، وہ کس طرح اثرات مرتب کرتے ہیں۔ مختلف غذائیں جیسے سفید ڈبل روٹی، میٹھی اشیا اور پراسیس اجناس کے استعمال سے بلڈ شوگر کی سطح میں برق رفتاری سے اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے مقابلے میں سالم اناج، بیج اور مخصوص پھلوں کے استعمال سے بلڈ شوگر کی سطح میں تیزی سے اضافہ نہیں ہوتا۔

فائبر، پروٹین یا صحت کے لیے مفید چکنائی سے بھرپور غذاؤں میں موجود کاربوہائیڈریٹس سست روی سے جسم میں جذب ہوتے ہیں۔ جو کا دلیہ، چنے، پالک، مشروم، گاجر، سیب، ناشپاتی، آڑو، بیریز، دودھ، دہی (بغیر چینی کے) دالوں، بران چاول اور شملہ مرچ وغیرہ صحت کے لیے مفید غذائیں ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ جن غذاؤں کے استعمال سے بلڈ شوگر کی سطح میں برق رفتاری سے اضافہ ہوتا ہے، ان سے پھیپھڑوں کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ ایسے افراد میں پھیپھڑوں کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ 13 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button