صحت

کتنی دیر پیدل چلنے سے انسان کا جسم فٹ رہ سکتا ہے؟

ٹورنٹو( مانیٹرنگ ڈیسک) کتنی دیر پیدل چلنے سے انسان کا جسم فٹ رہتا ہے؟ اس حوالے سے ٹورنٹو یورنیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے دوران چونکا دینے والا انکشاف سامنے آگیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دسمبر 2022ء میں ٹورنٹو یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق بہت زیادہ وقت تک تیز چہل قدمی یا روایتی ورزش کی بجائے آپ اپنے دفتر کو ہی جسمانی طور پر فٹ ہونے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ دن بھر میں 2 منٹ تک سخت جسمانی سرگرمیاں یعنی بہت تیزی سے سیڑھیاں چڑھ کر اترنے سے بھی دل اور نظام تنفس سے متعلق فٹنس کو بہتر بنانا ممکن ہے۔ اسی طرح دن بھر بیٹھنے سے جسم پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کی شدت کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

اس تحقیق میں 20 سے 30 سال کی عمر کے 12 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا تھا جو اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے تھے۔ ان افراد کو ہدایت کی گئی کہ وہ ہر 30 منٹ بعد اٹھ کر 2 منٹ تک چہل قدمی کریں یا اپنی کرسی سے بار بار اٹھ کر بیٹھیں۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ اس عادت سے ہمارا جسم امینو ایسڈز کو زیادہ بہتر طریقے سے مسلز کی مرمت یا حجم بڑھانے کے لیے استعمال کرنے لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتائج انتہائی اہم ہیں کیونکہ زیادہ وقت بیٹھنے سے مسلز کے حجم میں کمی آتی ہے۔ اس سے قبل 2019 میں صحت مند نوجوانوں پر ہونے والی ایک تحقیق کے دوران رضاکاروں کو دن میں 3 بار 3 منزلوں تک سیڑھیاں چڑھنے اور اترنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button