انٹرنیشنل
قانونی صحافی اروندھی رائے کے حق میں آوازیں بلند ہونے لگیں، بھارتی وزیراعظم کو شدید مخالفت کا سامنا
گزشتہ ہفتے بوکر پرائزحاصل کرنے والی مصنفہ اروندھتی رائے کے خلاف ملک کے سخت انسداد دہشت گردی قانون کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دینے کا فیصلہ واپس لے

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) قانونی صحافی اروندھی رائے کے حق میں آوازیں بلند ہونے لگیں، ماہرین تعلیم ، کارکنوں اور صحافیوں کا کھلا خط ، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو شدید مخالفت کا سامنا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں 200 سے زائد دانشوروں بشمول ماہرین تعلیم، کارکنوں اور صحافیوں نے ایک کھلا خط شائع کیا ہے جس میں ہندوستانی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے بوکر پرائزحاصل کرنے والی مصنفہ اروندھتی رائے کے خلاف ملک کے سخت انسداد دہشت گردی قانون کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دینے کا فیصلہ واپس لے ۔ گروپ نے خط میں کہا، ہم اس کارروائی کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت اور ملک کی جمہوری قوتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمارے ملک میں کسی بھی موضوع پر آزادانہ اور بے خوفی سے اظہار خیال کے بنیادی حق کی خلاف ورزی نہ ہو۔