انٹرنیشنل

ابھی تو بائیڈن جوان ہے‘ ڈیموکریٹک نے بائیڈن کو پھراپنا امیدوار بنا دیا

بائیڈن کی انتخابی مہم نے 33 ملین ڈالر کا مزید چندہ جمع کیا

لاہور(انٹرنیشنل ڈیسک)اکیاسی سالہ صدر بائیڈن کے ڈیموکریٹک حامیوں نے ڈیڑھ گھنٹہ طویل پہلے صدارتی مباحثے میں ان کی خامیوں کو تسلیم کیا جب کہ وہ کچھ مواقع پر مکمل فقرے بھی بول نہیں پا رہے تھے۔ ایک موقع پر بائیڈن نے غلطی سے یہ بھی کہہ دیا کہ انہوں نے بزرگوں کے لیے صحت کی انشورنس کے سرکاری پروگرام میڈی کیئر کو ختم کر دیا ہے۔ ڈیڑھ گھنٹہ طویل مباحثے میں پہلے صدارتی امیدوار بائیڈن کی خامیوں کو تسلیم کیا گیا۔نشریاتی ادارے ’سی بی ایس‘ اور تجزیاتی اور تحقیقی ادارے ’یو گو‘ کا جائزہ ظاہر کرتا ہے کہ 27 فی صد کے مقابلہ میں 72 فی صد امریکی یہ نہیں سمجھتے کہ بائیڈن اس وقت صدارتی عہدے کی ضروریات کے مطابق صحت رکھتے بھی ہیں یا کہ نہیں۔

مباحثے کے بعد بائیڈن کی انتخابی مہم نے 33 ملین ڈالر کا مزید چندہ جمع کیا۔ٹرمپ کے ری پبلکن حامیوں نے بائیڈن کی کمزور کارکردگی پر تنقید کی ہے۔ برسرِ اقتدار ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم رہنماؤں نے اس خیال کو مسترد کر دیا کہ صدر جو بائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابل صدارتی الیکشن کی دوڑ سے باہر ہو جانا چاہیے۔ قومی سطح پر کیے گئے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان مقابلہ ابھی بھی کانٹے کا ہو گا۔امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ اور ’دی اٹلانٹا جرنل کانسٹی ٹیوشن‘ نے اپنے اپنے اداریوں میں بائیڈن کی مباحثے میں خراب کارکردگی کے بعد ان کے صدارتی مہم سے باہر ہونے کی تجویز دی تھی جو ڈیموکریٹک پارٹی کے بعض ارکان نے مسترد کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button