انٹرنیشنل

اقتصادی محاز:چین اور روس نےامریکا اور یورپ کو ٹکر دینے کے لئےنیو ورلڈ آرڈر لانےکا اعلان کردیا

پیوٹن اور شی پنگ جن نے مشترکہ حکمت عملی اختیارکرتے ہوئے اقتصادی محاز پر امریکا اور یورپی ممالک کو ٹکر دینے اور دنیا بھر میں امریکی کرنسی ڈالر کا توڑ کرنے کی غرض سے نیو ورلڈ آرڈر لانے کا اعلان کردیا ہے

ماسکو/بیجنگ(ویب ڈیسک) چین اور روس نے مل کر امریکا اور یورپ کو ٹکر دینے کے لئے نیو ورلڈ آرڈر لانے کا اعلان کردیا۔غیرملکی میئڈیا کے مطابق روس اور چین کے صدور پیوٹن اور شی پنگ جن نے مشترکہ حکمت عملی اختیارکرتے ہوئے اقتصادی محاز پر امریکا اور یورپی ممالک کو ٹکر دینے اور دنیا بھر میں امریکی کرنسی ڈالر کا توڑ کرنے کی غرض سے نیو ورلڈ آرڈر لانے کا اعلان کردیا ہے ۔ابتدائی مرحلے میں روس اور چین کے ساتھ ایران،بنگلہ دیش سری لنکا اور پاکستان اس نیو ورلڈ آرڈر کا حصہ ہو ں گے۔بعد ازاں اس میں افغانستان ،نیپال مالدیپ ،ملائشیا اور شمالی کوریا سمیت جنوبی افریقا کے بہت سے ممالک بھی شامل ہوجائیں گے اس امر کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ سعودی عرب متحدہ عرب امارات ،کویت ،بحرین اور قطر جیسے ممالک بھی چین اور روس کے نیو ورلڈ آرڈر میں شمولیت اختیار کرلیں گے،اس سلسلے میں بہت سے ممالک کو اعتماد میں لیا جا چکا ہے جنھوں نے چین اور روس کے نیو ورلڈ آرڈر کی حمایت کردی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button