انٹرنیشنل
میکسیکو، ٹرک سے تشدد زدہ 19لاشیں برآمد، ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا
لاشوں میں سے 5 افراد کے جسم میں گولیوں کے زخم موجود تھے، لاشوں نے گہرے رنگ کے کپڑے سمیت بارود سے بھری جیکٹس بھی پہنی ہوئی تھیں: ریاستی اٹارنی جنرل

میکسیکو(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو کی جنوبی ریاست چیاپاس میں گوئٹے مالا کی سرحد کے قریب ایک ٹرک سے تشدد شدہ 19لاشیں برآمد ہوئیں جس کے بعد ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق میکسیکو کے صدر نے ہلاکتوں کی وجہ کارٹیل(ڈرگز اسمگلنگ) تشدد سے منسوب کیا اور کہا کہ متاثرین میں سے کچھ گوئٹے مالا کے تارکین وطن تھے اور 2 کارٹل گروپس کے درمیان جھگڑا ہوا ہے تاہم علاقے میں موجود لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ ریاستی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ٹرک سے پائی جانے والی لاشوں میں سے 5 افراد کے جسم میں گولیوں کے زخم موجود تھے، لاشوں نے گہرے رنگ کے کپڑے سمیت بارود سے بھری جیکٹس بھی پہنی ہوئی تھیں۔