خفیہ دستاویزات کیس، امریکی عدالت ٹرمپ پر مہربانی، کیس ہی خارج کر دیا
فلوریڈا کی عدالت کے جج نے امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے ٹرمپ کے خلاف دائر خفیہ دستاویزات کا کیس خارج کردیا

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہائوس چھوڑتے وقت خفیہ قومی دفاعی دستاویزات غیر قانونی طور پر اپنے ساتھ لے جانیکا کیس، امریکی عدالت ٹرمپ پر مہربان، کیس ہی خارج کر ڈالا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق عدالت نے ٹرمپ کے خلاف کیس ماورائے قانون اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کی بنیاد پر خارج کیا۔ میڈیا کے مطابق ایک بار پھر صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ٹرمپ کی یہ بڑی کامیابی ہے، ایسے وقت میں جب وہ ایک روز قبل ہی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا کی عدالت کے جج نے امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے ٹرمپ کے خلاف دائر خفیہ دستاویزات کا کیس خارج کردیا۔ خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ پر وائٹ ہاوس چھوڑتے وقت خفیہ قومی دفاعی دستاویزات غیر قانونی طور پر اپنے ساتھ لے جانیکا الزام تھا۔ اگست 2023 میں ایف بی آئی نے ٹرمپ کی رہائش گاہ سے تقریبا 100 خفیہ دستاویزات برآمدکی تھیں۔