انٹرنیشنل
برطانیہ نے 4سال بعد شرح سود میں کتنی کمی کا اعلان کیا؟ پتا چل گیا
بینک آف انگلینڈ نے سود کی شرح 5.25 سے کم کرکے 5 فیصد کرنیکا اعلان کیا ہے' بینک آف انگلینڈ نے سود کی شرح میں کمی 4 سال میں پہلی بار کی ہے

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے 4سال بعد شرح سود میں کتنی کمی کا اعلان کیا ؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد برطانوی شہری حیران ودنگ رہ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بینک آف انگلینڈ نے سود کی شرح 5.25 سے کم کرکے 5 فیصد کرنیکا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ بینک آف انگلینڈ نے سود کی شرح میں کمی 4 سال میں پہلی بار کی ہے۔ آخری بار برطانیہ میں شرح سود میں کمی کورونا وبا کے وقت مارچ 2020 میں کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مہنگائی کی شرح بھی بینک کے ہدف کے مطابق 2 فیصد ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں شرح سود 16 برس کی بلند ترین سطح پر تھی۔ مہنگائی میں کمی کے لیے بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں مسلسل اضافہ کیا تھا۔



