انٹرنیشنل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے کتنے خاندان صفحہ ہستی سے مٹ گئے؟ افسوسناک رپورٹ آگئی

اسرائیلی حملوں نے 902 فلسطینی خاندانوں کا نام ونشان مٹا دیا' ایک ہزار 364 فلسطینی خاندان ایسے ہیں جن کاصرف ایک فرد زندہ بچا ہے: میڈی رپورٹ

غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ پر گذشتہ ایک سال سے جاری اسرائیلی حملوں میں کتنے خاندان صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں؟ اس حوالے سے افسوسناک رپورٹ سامنے آنے پر سب چونک گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق غزہ پر گزشتہ ایک سال سے جاری اسرائیلی حملوں نے 902 فلسطینی خاندانوں کا نام ونشان مٹا دیا۔میڈیا کے مطابق ان 902 خاندانوں کے تمام افراد گزشتہ سال کے دوران شہید کردیئے گئے ہیں۔ غزہ میں تقریبا ایک ہزار 364 فلسطینی خاندان ایسے ہیں جن کاصرف ایک فرد زندہ بچا ہے۔

تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق غزہ میں گزشتہ ای سال سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 42 ہزار 126 افراد شہید جبکہ 98 ہزار 117 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں کی زد میں آکر 61 فلسطینی شہید اور 231 زخمی ہوچکے ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق تقریبا 3 ہزار 472 خاندانوں کے صرف 2 افراد زندہ بچے ہیں۔ گزشتہ ایک سال سے جاری جنگ میں غزہ کے 17 ہزار سے زیادہ بچے والدین میں سے کسی ایک یا دونوں کو کھو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button