انٹرنیشنل

اسرائیل کی جارحیت، لبنان سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج پر دوبارہ حملہ

اسرائیل نے ایک بار پھر لبنان، اسرائیل سرحد پر قائم اقوام متحدہ کی امن فوج کے واچ ٹاور کو نشانہ بنایا جس سے 2 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ واچ ٹاور کو نقصان پہنچا

بیروت( ماینٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی جارحیت جاری، لبنان سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج یونی فل کی چوکی پر دوبارہ حملہ ، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی بھی ہو گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لبنان میں زمینی کارروائی شروع کرنے کے بعد سے اسرائیلی فوج مسلسل حملے کررہی ہے جس کی زد میں اقوام متحدہ کی امن فوج بھی آرہی ہے۔ آج صبح ہونے والے ایک حملے میں اسرائیل نے ایک بار پھر لبنان، اسرائیل سرحد پر قائم اقوام متحدہ کی امن فوج کے واچ ٹاور کو نشانہ بنایا جس سے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے امن فوج کے 2 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ واچ ٹاور کو نقصان پہنچا۔

میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھی اسرائیلی حملے میں امن فوج کے 2 اہلکار زخمی ہوئے تھے جن کا تعلق انڈونیشیا سے تھا جب کہ اس حوالے سے یونی فِل نے کہا تھا کہ اسرائیلی جان بوجھ کر امن فوج کو نشانہ بنا رہا ہے۔ گزشتہ روز یونی فِل اہلکاروں پر حملوں سے متعلق اپنے ردعمل میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ حزب اللہ عام آبادیوں اور امن فوج کے اڈے کے قریبی جگہوں سے حملے کررہی ہے جب کہ اسرائیل کی جانب سے فائرنگ اور حملہ کرنے سے قبل یونی فِل کو آگاہ کیا گیا تھا اور ہدایت دی گئی تھی کہ وہ محفوظ مقام پر رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button