انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ کےبعد کاملا ہیرس کی جان کو خطرات لاحق،خفیہ سروسزکو ایک بارپھرتنقید کا سامنا

کاملا ہیرس کی گاڑی حادثے سے بچ گئی، غلط سمت سے گاڑی لانے والے شخص کوگرفتارکرلیا گیا۔

واشنگٹن(ویب ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کےبعد کاملا ہیرس کی جان کو خطرات لاحق،خفیہ سروسزکو ایک بارپھرتنقید کا سامنا،رپورٹس کےمطابق کاملا ہیرس کی گاڑی حادثے سے بچ گئی، غلط سمت سے گاڑی لانے والے شخص کوگرفتارکرلیا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد کاملا ہیرس کی جان کو لاحق خطرات دورکرنے میں ناکامی پر امریکا کی خفیہ سروسزکو ایک بارپھرتنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی کے دورے کے دوران کاملا ہیرس کا کانوائے انٹراسٹیٹ 94 سے گزر رہا تھا کہ غلط سمت سے تیز رفتار گاڑی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کے قافلے کی جانب بڑھی۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا۔ 55 سالہ ملزم اسی شہر کا رہائشی ہے۔  نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button