انٹرنیشنل
ایران کی خواتین میں حجاب نہ پہننےکا رحجان زورپکڑنے لگا،حکومت نےبھی منصوبہ بندی کرلی
ایران نے خواتین کی حجاب نہ پہننے کی حالیہ لہر کو ذہنی مسئلہ قرار دیتے ہوئے منحرف خواتین کے لیے کلینک کھولنے کا اعلان کر دیا

تہران(ویب ڈیسک)ایران کی خواتین میں حجاب نہ پہننے کا رحجان زور پکڑنے لگا،حکومت نے بھی منصوبہ بندی کر لی،رپورٹ کے مطابق ایران نے خواتین کی حجاب نہ پہننے کی حالیہ لہر کو ذہنی مسئلہ قرار دیتے ہوئے منحرف خواتین کے لیے کلینک کھولنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران نے دارالحکومت تہران میں نئے کلینک کے لیے منصوبہ بندی کا اعلان کیا ہے۔اس کلینک کی منصوبہ بندی کی نگرانی کرنے والی مہری طالبی دریستانی کا کہنا ہے کہ یہ ایران کا پہلا کانسلنگ کلینک ہے جو حجاب پہننے سے انکار کرنے والی خواتین کا سائنسی اور نفسیاتی طریقہ کار سے علاج کرے گا۔



