انٹرنیشنل

ذہنی معذوروں کے ہوم کیئر میں آگ، 10افراد ہلاک، متعدد زخمی

ہوم کیئر میں 82 افراد رہائش پزیر تھے جہاں جمعہ کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے عمارت میں دھواں بھر گیا

سپین (مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں ذہنی معذوروں کے ہوم کیئر میں آگ کیسے لگی؟ آگ کی زد میں آ کر 10افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے جن کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسپین کے ٹان ولافرانکا ڈی ایبرو میں بزرگ افراد کیلئے ہوم کیئر قائم ہے جہاں ذہنی طور پر معذور عمر رسیدہ افراد کو رکھا جاتا ہے۔ ہوم کیئر میں 82 افراد رہائش پزیر تھے جہاں جمعہ کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے عمارت میں دھواں بھر گیا۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا جس نے آگ پر قابو پایا اور زخمیوں و لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں 10ا فراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور 2 اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، مرنے والوں کی عمریں فی الحال سامنے نہیں آئیں تاہم ان کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button